محراب پور کے قریب لکھا روڈ اسٹیشن پر کراچی جانے والی گرین لائن ایکسپریس کے پاور کوچ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ ریلوے حکام کے مطابق، آگ پاور وین میں لگی جس کے باعث ٹرین کو فوری طور پر قریبی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔ خوش قسمتی سے ریلوے عملے اور ایمرجنسی ٹیموں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پا لیا اور اسے مسافر بوگیوں تک پھیلنے سے روک دیا۔ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم ٹرین کی آمد و رفت میں تاخیر ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ علاقے میں جاری شدید ہیٹ ویو اور غیر معمولی درجہ حرارت تکنیکی خرابی اور آگ لگنے کی ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔ ریلوے انتظامیہ نے متاثرہ کوچ کی مرمت کے بعد ٹرین کو منزل کی جانب روانہ کرنے کی تصدیق کی ہے
